Pakistan
سوال # 1563
Published on: Aug 12, 2007
جواب # 1563
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 368/ج = 368/ل)
(۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر مبارک ہروقت باعث خیر اور موجب نزول رحمت خداوندی ہے، البتہ اس کے لیے دن کی تخصیص کرنا کہ وہ ولادت ہی کا دن ہو اس کا ثبوت نہیں، حدیث شریف کی کتابیں اِس عید میلاد کے ذکر سے خالی ہیں، نیز دیگر مفسدات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس کا ترک ضروری ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس حالات اور سیرت مبارکہ کا ذکر کرنا نہ صرف جائز بلکہ مستحسن اور افضل الاذکار ہے، لیکن مروجہ محافل میلاد جس نوعیت سے منعقد کی جاتی ہیں اس کا وجود صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین و تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ کے زمانے میں نہیں تھا: إن عمل المولود بدعة لم یقل بہ ولم یفعلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والخلفاء والائمة (الشرعة الإلٰہیة: بحوالہ کفایة المفتي: ج۱ ص۱۵۷) نیز دیگر خرافات مثلاً روایات موضوعہ منکرہ بیان کرنا، بیان کرنے والے کا اکثر غیر متشرع فساق و فجار ہونا، قیام بوقت ولادت کو ایک فریضہ شرعیہ قرار دے کر اس کے تارک کو لعن وطعن کرنا، وغیرہ وغیرہ پر مشتمل ہونے کی وجہ سے یہ مجلس بدعت ضلالہ اس کا ترک ضروری ہے: ومن جملة ما أحدثوہ من البدع مع اعتقادھم أن ذلک من أکبر العبادات وإظہار الشعائر ما یفعلونہ في شھر ربیع الأول وقد احتوی علی بدع و محرمات (المدخل: ج۲ ص۳، ط مصر)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
کیا منگنی کے موقع پر انگوٹھی کا تبادلہ از روئے شریعت جائز ہے؟
مجھے یہ دریافت کرنا ہے کہ میرے ماموں ہر سال گیارہویں کی محفل کرواتے ہیں، کیا گیارہویں کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ میں نے مولانا چن محمد کے ایک بیان میں سناتھا کہ گیارہویں کا دودھ حرام ہوتا ہے، اور اسی طرح کی کچھ مزید باتیں میں نے سنی ہیں۔ براہ مہربانی میری الجھن دور کریں تاکہ میں اپنے ماموں کو صحیح بات بتاسکوں۔
میں شافعی المسلک ہوں۔ جب انڈیا سے کوئی تبلیغی جماعت آتی ہے تو وہ اکثر بریلویوں کا ذکر کرتے ہیں۔ میرا کبھی بھی انڈیا یا کستان جانا نہیں ہوا، میں نے اپنے ملک ملیشیا میں کبھی کسی بریلوی کو نہیں دیکھا۔ ان کے عقائد کیا ہیں اور ان کا مذہب کیا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ اپنے علماء و اولیاء کی قبروں کو پوجتے ہیں، کیا یہ بات صحیح ہے؟ کیوں وہ ہرے رنگ کا عمامہ باندھنا پسند کرتے ہیں؟ اور کیوں دیوبند اور لکھنوٴ کے علماء کو برا بھلا کہتے ہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ دیوبندی ، وہابی جیسے ہوتے ہیں؟ *یانبی* کے ساتھ دعا کرنا کیسا ہے؟ بلا نیت عبادت کے اولیاء کی قبروں کا بوسہ دیناکیسا ہے؟ کعبہ کی تصویر کو بوسہ دینا کیسا ہے؟
میں بریلویوں کی بدعات کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں، یعنی بریلوی حضرات کی کون سی ایسی بدعات ہیں جن سے بچنا چاہیے؟ جیسے میلاد ختم وغیرہ اور اس کی وجہ بھی بیان فرمادیجئے۔
کیا میلاد کی اسلام میں کوئی حیثیت ہے؟ نذر و نیاز کرنا اور کونڈے کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اگر ناجائز ہے تو کیوں؟
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سامنے رکھ کر فاتحہ کرنا شرک ہے؟ بریلوی مولانا بھی یہی کرتے ہیں، پھر بھی دیوبندی شرک کرنے والے پیچھے نماز کیوں پڑھتے ہیں؟
میں خرید و فروخت کے متعلق ایک اہم سوال کرنا چاہتا ہوں۔ آج کل بہت ساری کمپنیاں ہیں جو قسطوں میں ادائیگی پر سامان بیچ دیتے ہیں اور وہ اصل قیمت سے زیادہ قیمت طے کرتے ہیں۔ اسی صورت سے میں ایک موٹر سائیکل خریدنا چاہتا ہوں ، جس کی اصل قیمت /-49000ہے ، لیکن دو سال میں قسطوں پر ادائیگی کی صورت میں وہ /-56000 کی ہوجائے گی۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ حلال ہے یا حرام ؟ میرے ایک دوست نے بتایا کہ یہ جائز ہے، اگر وہ متعینہ قیمت لیں اور تاخیر کی صورت میں اضافی چارج نہ لگائیں ۔ اگر تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں اضافی چارج دینا پڑا تو یہ ناجائز ہوجائے گا۔ اگر یہ ناجائز ہے تو کیوں؟
از روئے شریعت میلاد کی کوئی گنجائش ہے یا نہیں؟
میں اجمیر شریف کی زیارت کو جانا چاہتا ہوں۔ کسی بزرگ کی درگاہ کی زیارت میں نیت کیا ہونی چاہیے؟ کیا درگاہ پر پھول اور شیرینی چڑھانا جائز ہے؟
کیا ہم سنت کے بعد اجتماعی دعا مانگ سکتے ہیں؟ بریلوی حضرات مانگتے ہیں۔ لیکن میں نے ایک صاحب سے سنا ہے کہ سنت کے بعد دعا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔