عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

India

سوال # 155506

کیا محرم میں اچھا جیسے حلیم بریانی زردہ یہ سب کھانا پکانا اور بانٹنا صحیح ہے یا غلط؟ اور اگر کسی کے یہاں سے ہمارے یہاں آئے تو اس کا کھانا صحیح ہے یا غلط؟
اس سوال کا جواب جلد سے جلد دیجئے گا، مہربانی ہوگی۔

Published on: Nov 19, 2017

جواب # 155506

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:85-67/D=2/1439



خاص محرم کے مہینے میں حلیم، بریانی، زردہ وغیرہ پکانا اوراس کو بانٹنا شریعت سے ثابت نہیں ہے، لہٰذا اس رسم کو ترک کرنا چاہیے، ویسے فقراء کی امداد کسی بھی مہینے میں کسی بھی طرح کی جاسکتی ہے ، اسی طرح کسی میت کو ایصالِ ثواب بھی کسی مہینے میں کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کوئی خاص دن متعین کرنا بدعت ہے۔



(۲) اگر ایسا کھانا کہیں سے آپ کے پاس آجائے تو اسے فقراء میں تقسیم کروادینا چاہیے؛ کیوں کہ یہ انھیں کا حق ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات