• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 151136

    عنوان: شادیوں میں گاڑی کو سجانا اور پٹاخے پھوڑانا

    سوال: شادیوں میں گاڑی کو سجانا اور پٹاخے پھوڑانا کیا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 151136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 862-816/sd=9/1438

    پٹاخے پھوڑوانا تو فضول عمل ہے ، جو اسراف میں داخل ہے اور گاڑی سجانے کو اگرچہ ناجائز نہیں کہا جائے گا؛ لیکن اس کی بھی ضرورت نہیں ہے ، شادی میں سادگی شرعا مطلوب ہے ، حدیث میں ہے : سب سے زیادہ برکت والا وہ نکاح ہوتا ہے ، جس میں سب سے کم خرچ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند