• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 148938

    عنوان: سلام ومصافحہ کرنے کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنا كیسا ہے ؟

    سوال: سلام ومصافحہ کرنے کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنا بدعت ہے ؟اس کی کوئی دلیل ہے ؟ مفصل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 148938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 439-349/D=5/1438

    مصافحہ کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنا نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور نہ ہی فقہائے کرام نے سلام ومصافحہ کے آداب میں اسے ذکر کیا ہے۔

    اس لیے غیرمشروع زاید چیز ہونے کی بنا پر زاید رسم ہوئی اور اگر سلام ومصافحہ کا مشروع جز سمجھ کر کیا جائے گا تو بدعت میں داخل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند