• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 148891

    عنوان: شعبان کے مہینے میں قرآن خوانی کرنا کیسا ہے؟

    سوال: شعبان کے مہینے میں یعنی شب برأت جس کو کہتے ہیں اس میں قرآن خوانی کروانا یا کرنا کیسا ہے؟ مثلاً شعبان کے مہینے میں مدرسہ کے بچوں کو دعوت دے کر ۱۰ - ۱۵/ پارہ قرآن پڑھوانا کیسا ہے؟ آیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟ حدیث میں اس کے جواز کے متعلق کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 148891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 649-570/H=6/1438

    اجتماعی مروجہ قرآن خوانی خواہ شب برأ ت (ماہ شعبان) میں کی جائے یا کروائی جائے چاہے کسی اور دوسرے مہینہ اور موقعہ پر کرائی جائے درست نہیں بلکہ خلافِ سنت ہے باقی فی نفسہ قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام جس قدر ہوسکے ہر وقت ہر مسلمان کو کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند