• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 147967

    عنوان: ایسی درگاہ میں جانا جہاں موئے مبارک کی نمائش ہوتی ہو، کیسا ہے؟

    سوال: ایسی درگاہ میں جانے کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک نمائش کے لیے رکھے جاتے ہیں اور لوگ ہاتھ اٹھا کر جیسے کہ دعا میں ہاتھ اٹھائے جاتے ہیں ، روتے ہیں۔

    جواب نمبر: 147967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 149-430/Sd=6/1438

    اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے بارک حقیقت میں کسی جگہ رکھے ہوں، تو اں کی زیارت کرنے میں مضائقہ نہیں ؛ بلکہ خیر و برکت کا ذریعہ ہے؛ لیکن اس میں حد سے تجاوز کر نا ،موئے مبارک کے پاس گریہ وزاری کرنا اور طرح طرح کی حرکتیں کرنا رسم محض ہے، جس کا ترک کرنا ضروری ہے،دعا مانگنی ہو، تو قبلہ رخ ہوکر مانگنی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند