عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

Pakistan

سوال # 147646

کسی کی فوتگی پر تیسرے دن اگر کوئی آنے والے مہمانوں کے اکرام کیلئے بغیر ثواب بغیر دین بغیر لازم اور ضروری سمجھتے ہوئے صرف رسم و رواج سمجھ کر کھانے وغیرہ کا انتظام کرے عمومی طور پر تو کیا شرعا اس کی گنجائش ہے ؟

Published on: Feb 6, 2017

جواب # 147646

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 379-423/H=5/1438



کسی مرحوم کی وفات کے بعد تیسرے دن بھی بہ طور رسم مہمان بن کر آنا اور مہمانوں کے اکرام میں کھانا وغیرہ پکانا یا پکوانا اوراس کا انتظام کرنا خلافِ سنت اور مکروہ ہے شرعاً اُس کی بھی گنجائش نہیں، مرحوم کی وفات کی نسبت پر اس طرح سے کھانے کے انتظام کی رسم بہت قبیح اور بری رسم ہے کہ جو واجب الترک ہے، فتاوی شامی فتاوی بزازیہ وغیرہ دیگر فتاوی سے اسی طرح ثابت ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات