• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 147464

    عنوان: یوم ولادت منانا

    سوال: اگر ہم پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مناتے ہیں تو ہم اپنا جنم دن کیوں نہیں منائیں۔

    جواب نمبر: 147464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 389-363/M=4/1438

     

    یوم ولادت (جنم دن) منانا کسی کا بھی جائز نہیں، اگر آپ، پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مناتے ہیں یعنی ۱۲/ ربیع الاول کو جشن، تہوار یا عید کے طور پر خوشیاں مناتے ہیں تو یہ غلط ہے، نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا اور نہ صحابہ نے یہ دن منایا نہ سلف صالحین سے اس کا ثبوت ہے، اپنا جنم دن منانا بھی صحیح نہیں، یہ غیرقوموں کی ایجاد کردہ رسم ہے، اسلام کی تعلیم نہیں۔ من أحدث في امرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردّ (صحیح بخاری) اور حدیث: ․․․․ إیاکم ومحدثات الأمور فإن کل محدثة بدعة وکل بدعة ضلالة (مسند أحمد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند