• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 14464

    عنوان:

    محترم مولانا صاحب میرا سوال یہ ہے کہ [ہمارے بریلوی بھائی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینے کے بعد انگوٹھا چومتے ہیں]  کیا یہ درست ہے یا غلط؟

    سوال:

    محترم مولانا صاحب میرا سوال یہ ہے کہ [ہمارے بریلوی بھائی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینے کے بعد انگوٹھا چومتے ہیں]  کیا یہ درست ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 14464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1175=1117/ب

    یہ عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ اس لیے یہ کوئی شرعی کام یا عبادت کا کام نہیں۔ اسے عبادت سمجھنا اور اس کا التزام کرنا بدعت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لینے یا سننے کے بعد درود شریف پڑھنا صحیح احادیث سے ثابت ہے، لہٰذا آپ کا نام نامی اور اسم گرامی لینے کے بعد صلی اللہ علیہ وسلم کہنا چاہیے، یہ عبادت اور افضل ترین عبادت ہے اور کارِ ثواب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند