عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

India

سوال # 12418



کیا
فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی میں مرد کو ہلدی لگوانا محرم
عورتوں سے مثلاً ماں اور اپنی بہنوں سے اور ستر عورت کے علاوہ کی جگہوں میں درست
ہے ؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔



Published on: May 19, 2009

جواب # 12418

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
744=701/ب



 



قابل
ترک رسم ہے اس میں عورتوں کے ساتھ تشبہ بھی ہے، اس لیے اپنے محارم سے بھی لگوانا
جائز نہیں ہے:
وعن
ابن عباس رضي اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المخنثین من الرجال
والمترجلات من النساء وعنہ لعن اللہ المتشبہین من الرجال بالنساء (رواہ البخاري)
(بحوالہ فتاویٰ محمودیہ:
۱۱/۱۹۴ م ڈابھیل)




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات