• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 11463

    عنوان:

    آپ سب سے یہ معلوم کرنا ہے کہ جب اعلی حضرت نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش ۸/ربیع الاول اور تاریخ وفات ۱۲/ربیع الاول لکھی ہے جو انھوں نے پوری تصدیق کے ساتھ لکھی ہے تو ہم ۱۲/ربیع الاول کو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ وفات ہے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کیوں مناتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 515=381/ل

    اس رسم (عید میلاد النبی) کو جاری ہوئے ابھی سو سال کا عرصہ تقریباً ہوا ہے، شریعت مطہرہ میں اس عید کا وجود ہی نہیں، نیز اب اس رسم میں بہت سی خرافات داخل ہوگئی ہیں جو حضرت سید الاولین والآخرین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات وہدایات کے سراسر خلاف ہیں، اس لیے ناجائز ہے جو لوگ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مناتے ہیں، آپ ان سے یہ سوال کریں، ہم نہ یہ جشن مناتے ہیں اور نہ اس کی اجازت دیتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند