• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 9156

    عنوان:

    مشترکہ فیملی میں اکثر یہ باتیں ہوتی رہتی ہیں کہ باپ کی زندگی میں جو بھی زمین، دکان یا مکان خریدا جاتا ہے اور باپ کی زندگی ہی میں بڑا بیٹا اپنے نام رکھے اور باپ کے وصال کے بعد وہ دوسرے بھائیوں سے یہ کہے کہ یہ سب تو میرا ہے میرے پیسوں سے خریدا گیا ہے۔ او رجب کہ گھر میں سارے ہی لوگ (باپ اور سات بھائی) ماں کو مہینے کی تنخواہ دیتے تھے تو کیا اس کا یہ مطالبہ جائز ہے؟ اور جو سب سے چھوٹا بیٹا ہے اس کا کیا، کیوں کہ بڑے اور چھوٹے بیٹے کے درمیان اٹھارہ سے بیس سال کا وقفہ ہے؟ اس میں سے اس نے ایک زمین بیچ دی ہے اور اب اس سے ایک مکان اور خرید کر اسے کرایہ پر دے دیا ہے۔ تو اب اس کا کیا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1192=1192/ د

    جو زمیں، دکان یا مکان باپ کی ملکیت ہے اور باپ ترکہ میں چھوڑکر انتقال کرگیا ہے، ان میں تمام شرعی ورثہ کا حصہ ہے، کسی ایک بیٹآ کا تنہا دعویٰ کرنا کہ یہ سب میرا ہے، یہ دعویٰ غلط اور باطل ہے، ہاں اگر باپ نے اپنی زندگی میں دوکان یا مکان اپنے کسی ایک بیٹے کو ہبہ کرکے اس کے قبض و تصرف میں دیدیا ہو، اوراپنا عمل ودخل ختم کرلیا ہو، تو اس دوکان یا مکان کے سلسلے میں وہ بیٹا ملکیت کا دعویٰ کرسکتا ہے، ورنہ نہیں۔ اسی طرح صورت مسئولہ میں جو زمین بیچ کر دوسرا مکان خریدا گیا، اگر وہ زمین باپ کی میراث تھی تو اس کی قیمت سے جو مکان خریدا گیا وہ بھی ترکہ شمار ہوگا، اور اس میں تمام ورثہ کا حق ہوگا۔ اگر آپ اپنے باپ کرے ترکہ میں کی شرعی تقسیم چاہتے ہیں تو تمام وارثین کی مفصل وضاحت کے ساتھ لکھیں کہ مرحوم باپ کے وراثین، بیوی، ماں، باپ، اولاد (ذکور واناث) میں سے کون کون انتقال کے وقت حیات تھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند