• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 8768

    عنوان:

    میرے سسر کی ایک دکان اورایک فلیٹ ہے۔ میرے سسر کا ذہنی توازن خراب ہونے کی وجہ سے یہ دکان میرے شوہر کے بچپن سے بند تھی۔ سسر بیماری سے قبل اس دکان کو چلاتے تھے جب وہ بیمار ہوئے تو دکان بند کردی گئی اور سامان آہستہ آہستہ بیچ کر ختم کردیا۔ پھر پندرہ سال بعد میرے شوہر اورمیرے جیٹھ اس دکان کو چلاتے ہیں۔ دکان جب کھولی تو دکان خالی تھی آہستہ آہستہ دکان میں سامان ڈالتا رہا اور دکان ترقی کرتی گئی، یہاں تک کہ دکان کی کمائی سے دو جائیداد خریدی گئی۔دکان سے نفع نقصان دونوں ہی ہوتا رہا ۔ اب دکان پر تقریباً آٹھ لاکھ کا قرض ہے دونوں بھائی باری باری اس دکان کوچلاتے رہے کبھی ایک بھائی کبھی دوسرا بھائی۔ میری ساس کا انتقال میرے شوہر کے بچپن میں ہوگیا تھا۔ میرے سسر کے انتقال سے قبل ان کے والدین، دادا، دادی اور نانی کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ میرے سسر کے انتقال کے وقت ان کے وارثوں میں چار بیٹے اور ایک بیٹی حیات تھیں۔ سسر کے انتقال کے بعد بیٹی سلمی کا بھی انتقال ہوگیا۔ سلمی کے وارثوں میں چار بیٹے ایک بیٹی اور شوہر حیات ہیں۔ ا س کے بعد بڑے بیٹے فاروق کا بھی انتقال ہوگیا ان کے انتقال کے وقت ان کے وارثوں میں ایک بیوہ اور چار بیٹی حیات تھیں، پھر مرحوم فاروق کی بیوہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ بیوہ کے انتقال کے وقت ان کے وارثوں میں چار بیٹی ایک بھائی اور دو بہنیں حیات ہیں، پھر میرے شوہر محمد اسلم کا بھی انتقال ہوگیا۔ان کے وارثوں میں ایک بیوہ اور دو بیٹی حیات ہیں۔ اب یہ وراثت میرے سسر کے وارثوں میں کس طرح تقسیم ہوگی؟ ترکہ سے متعلق چند سوال درج ذیل ہیں: (۱)میرے سسر کا ذہی توازن میرے شوہر کے بچپن سے خراب تھا۔ دکان کو دو بیٹوں محمد فاروق اور محمد اسلم نے چلایا تھا۔ اس دکان سے جو دو جگہیں خریدی گئیں تھیں، کیا وہ بھی سسر کے ترکہ میں آئیں گی یا پھر وہ دو جگہیں دو بھائیوں کا ترکہ ہیں؟ (۲)جو دو جگہیں خریدی گئی تھی ان میں سے ایک جگہ مرحوم محمد فاروق کی بیوہ نے بیچ کر رقم یہ کہہ کر رکھ لی کہ یہ میرے شوہر کی کمائی سے خریدی گئی تھی اس پر میرا حق ہے۔ جو جگہ بیچی گئی ہے اس جگہ کا ترکہ کیسے ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2351=2126/ د

    آپ کے خسر مرحوم کا کل ترکہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی الارث پندہ ہزار پانچ سو باون (15552) حصوں میں منقسم ہوگا، سلمی کے شوہر کو 432 اورچاروں بیٹوں میں سے ہرایک کو 288-288 ملے گا اور بیٹی کو 144 ملے گا۔

    فاروق کی چاروں بیٹیوں کو 648-648 ملے گا، فاروق کی بیوہ کے بھائی کو 72 اور ہربہن کو 36-36 ملے گا۔

    اسلم کی بیوہ کو 462 اور دونوں بیٹیوں میں سے ہرایک کو 1232-1232 ملے گا، آپ کے خسر کے دو بیٹے اسلم و فاروق کے دونوں بھائیوں میں سے ہرایک کو 4081-4081 ملے گا۔ اگر دکان آپ کے شوہر اور جیٹھ نے از سر نو سرمایہ لگاکر چلایا ہے،والد کا دکان میں کوئی سرمایہ نہیں تھا تو دکان سے ہونے والا نفع آپ شوہر اور جیٹھ کا ہوگا، یہ والد (خسر) کا ترکہ نہ ہوگا البتہ اصل دکان خسر کا ترکہ ہوگی اور ورثاء شرعی کے مابین مطابق حصص شرعیہ تقسیم ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند