• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 8501

    عنوان:

    ایک عورت اپنی حیات میں ہوش و ہواش میں زید کے پاس بکر کے لیے رقم امانت کے طور پر رکھواتی ہے کہ یہ رقم بکر کو ضرورت کے وقت دے دینا۔ اب و ہ عورت وفات پا گئی۔ اب زید وہ رقم جس کی امانت ہے (بکر) کو دے یا عورت کے ورثاء کو دے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1361=211/ل

    جب زید نے وہ رقم بکر کے حوالے نہیں کی اور اس عورت کی وفات ہوگئی تو اب وہ رقم اس عورت کا ترکہ ہوگئی، زید کو چاہیے کہ وہ رقم اس عورت کے ورثاء کے حوالہ کردے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند