• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 7716

    عنوان:

    میرے شوہر نے پندرہ سال پہلے دو لاکھ روپیہ میں ایک فلیٹ خریدا جس میں ستر ہزار قرض لے کر دیا۔ دو سال بعد میری ساس نے اپنا ذاتی فلیٹ اس شخص کو دے دیا جس نے میرے شوہر کو قرض دیا تھا لیکن کبھی انھوں نے ستر ہزار کا تقاضہ نہیں کیا۔ دس سال کے بعد ساس کا انتقال ہوگیا تو کیا اب میرے شوہر کو ستر ہزار وارثوں کو دینا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1166=1008/ل

    آپ کی ساس کا اپنا ذاتی فلیٹ دے کر آپ کے شوہر کا قرض ادا کرنا تبرع اور احسان ہوا، اب آپ کے شوہر کو ستر ہزار رقم مرحومہ کے وارثوں کو دینا ضروری نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند