• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 69792

    عنوان: ایک شخص لواحقین میں ایک بیوی دو بیٹیاں اور والدین چھوڑ کر وفات پاجاتا ہے اور اس کے ترکے میں قرضوں وغیرہ کی ادائیگی کے بعد چوبیس ہزار بچتے ہیں‏، اسے كیسے تقسیم كریں گے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ ایک شخص لواحقین میں ایک بیوی دو بیٹیاں اور والدین چھوڑ کر وفات پاجاتا ہے اور اس کے ترکے میں قرضوں وغیرہ کی ادائیگی کے بعد چوبیس ہزار بچتے ہیں۔براہ کرم اس ترکے کو قرآن کے مطابق تقسیم کر کے ہر ایک کا الگ الگ حصہ عنایت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 69792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1158-1085/SN=12/1437

    بہ شرط صحتِ سوال و تفصیل ورثاء صورتِ مسئولہ میں مرحوم کا ترکہ (24ہزار روپئے) کل 27 حصوں میں تقسیم ہوگا جن میں 3 حصے مرحوم کی بیوی کو، 8 حصے ہر ایک بیٹی کو اور 4-4 حصے ماں باپ میں سے ہر ایک کو ملیں گے یعنی 24 ہزار روپئے میں سے 2666.66روپئے بیوی کو، 7111.11 روپئے ہر ایک بیٹی کو، 3555.55روپئے والد کو اور 3555.55روپئے والدہ کو ملیں گے۔ تخریج نقشہ حسبِ ذیل ہے:
    کل حصے    =    27
    -------------------------
    زوجہ     =    3
    بیٹی     =    8
    بیٹی     =    8
    ماں     =    4
    باپ     =    4
    --------------------------


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند