عنوان: وراثت كی تقسیم
سوال: ۱- وارث سراج احمد کے انتقال کے بعد : صغرا خاتون بیوی ، اشفاق احمد لڑکا ، شاہ جہاں لڑکی ، قمر جہاں لڑکی ، فیروز جہاں لڑکی
۲- وارث اشفاق احمد کے انتقال کے بعد : صغرا خاتون والدہ ، شاہ جہاں بہن ، قمر جہاں بہن ، فیروز جہاں بہن ، رفعت بیگم بیوی اشفاق احمد ، عاصم لڑکا اشفاق احمد ، شعیب لڑکا اشفاق احمد ، حنا لڑکی اشفاق احمد
۳- وارث فیروز جہاں کے انتقال کے بعد : صغرا خاتون والدہ ، شاہ جہاں بہن ، قمر جہاں بہن ، عاصم لڑکا اشفاق احمد(بھتیجا) ، شعیب لڑکا اشفاق احمد(بھتیجا) ، حنا لڑکی اشفاق احمد(بھتیجی)
۴-وارث صغرا خاتون کے انتقال کے بعد : شاہ جہاں لڑکی ، قمر جہاں لڑکی، عاصم لڑکا اشفاق احمد(پوتا) ، شعیب لڑکا اشفاق احمد(پوتا ) ، حنا لڑکی اشفاق احمد(پوتی )
میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اس گھر کا حصّہ فیصد (٪) کے حساب سے کر دیا جائے ، تاکہ بچے ہوئے وارثان اپنا اپنا حصّہ مکان بچ کر لے سکیں۔اس مکان میں اب کوئی نہیں رہتا ہے ۔
جواب نمبر: 6943901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 134-300/L=4/1438
مرحوم سراج احمد کے انتقال کے وقت اگر ان کے والدین زندہ نہ تھے اسی طرح صغری خاتون کے انتقال کے وقت اگر ان کے والدین حیات نہ تھے تو سراج احمد کے کل ترکہ بشمول مکان کو 2400 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے شاہ جہاں خاتون کو 730 حصے، قمر جہاں کو 730، رفعت بیگم کو 105 حصے عاصم کو 341 حصے، شعیب کو 341 حصے اور حنا خاتون کو 153 حصے ملیں گے۔
شاہ جہاں = 730
قمر جہاں = 730
رفعت بیگم= 105
عاصم = 341
شعیب = 341
حنا = 153
-------------------------------------
2400
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند