• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 68829

    عنوان: ایک عورت کا انتقال ہوگیاہے، اس کے تین بیٹے ،چار بیٹیاں اور ایک شوہر ہے تو ہر ایک کو کتنا حصہ ملے گا؟

    سوال: ایک عورت کا انتقال ہوگیاہے، اس کے تین بیٹے ،چار بیٹیاں اور ایک شوہر ہے تو ہر ایک کو کتنا حصہ ملے گا؟

    جواب نمبر: 68829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1004-948/SN=11/1437

    مذکور فی السوال خاتون نے جو کچھ ترکہ (پیسہ، زیورات، زمین جائداد اور دیگر اثاثہ) چھوڑا، سب کے، بعد ادائیگی حقوقِ متقدمہ علی الارث کل ۴۰/ حصے کیے جائیں گے جن میں سے ۱۰/ حصے مرحومہ کے شوہر کو، ۶-۶ حصے تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو اور ۳-۳ حصے چاروں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ملیں گے۔ نقشہ تحریج حسبِ ذیل ہے:
    کل حصے    =    ۴۰
    ------------------------
    مرحومہ کا شوہر     =    ۱۰
    بیٹا     =    ۶
    بیٹا     =    ۶
    بیٹا     =    ۶
    بیٹی     =    ۳
    بیٹی     =    ۳
    بیٹی     =    ۳
    بیٹی     =    ۳
    --------------------------------
    نوٹ: یہ تقسیم اس تقدیر پر ہے کہ مرحومہ کے والد اور والدہ اور دادا ، دادی کا انتقال مرحومہ سے پہلے ہی ہوگیا تھا، اگر معاملہ ایسا نہ ہو یعنی اگر مرحومہ کی وفات کے وقت والدین میں کوئی باحیات رہا ہوتو تقسیم بدل جائے گی، ایسی صورت میں مکمل وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند