• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 67746

    عنوان: والد صاحب اپنی جائداد کے لیے وصیت لکھنا چاہتے ہیں

    سوال: ہم دو بھائی (مجھے شامل کرکے )اور دو بہنیں ہیں اور والدہ الحمد للہ، حیات ہیں۔ والد صاحب اپنی جائداد کے لیے وصیت لکھنا چاہتے ہیں جس میں گھر اور زمین ہے جو دو کروڑ کی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اسے کیسے تقسیم کریں؟

    جواب نمبر: 67746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1092-1084/H=10/1437

    ورثہٴ شرعی (اولاد و بیوی) کے حق میں شرعاً وصیت بغیر اجازت ورثہ نافذ نہیں ہوتی ورثہٴ شرعی کے علاوہ کسی اور شخص کے بارے میں وصیت کرنا چاہتے ہوں یا زندگی میں مال تقسیم کردینے کا ارادہ ہوتو اس کو صاف و واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند