• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 67448

    عنوان: مطلقہ بائنہ کی وراثت میں شوہر وارث کیوں نہیں ہوگا؟

    سوال: مطلقہ بائنہ کی وراثت میں شوہر وارث کیوں نہیں ہوگا؟دلیل کی ضرورت ہے۔

    جواب نمبر: 67448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 780-780/B=11/1437 مطلقہ کی جب عدت پوری ہوجاتی ہے اور وہ بائنہ ہوجاتی ہے تو نکاح کا تعلق بالکلیہ ختم ہوجاتا ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوجاتے ہیں۔ ایک اجنبی دوسرے اجنبی کا وارث نہیں ہوتا ہے، وارثت کے لیے نسبی یا ازدواجی تعلق ہونا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند