• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 66100

    عنوان: وراثت کے بارے میں وضاحت فرمائیں

    سوال: وراثت کے بارے میں وضاحت فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔ جناب حکیم محمد ادریس مرحوم کے چار ۴ بیٹے محمد انیس ۲ محمد شفیق ۳ محمد شمیم ۴ محمد نسیم اور دو ۲ بیٹیاں تھیں جن میں سے تیں بیٹوں اور دونوں بیٹیوں کا انتقال ہو چکا ہے ، محمد انیس کا ایک لڑکا محمد پرویز اور محمد شفیق کا ایک لڑکا محمد اسلم ہیں، محمد نسیم جن کا انتقال گزشتہ سال ہوا ہے ان کی دو بیویاں تھیں، ایک کا انتقال مرحوم کے سامنے ہو گیا تھا، ایک حیات ہیں جو کافی سالوں سے الگ ہی رہتی ہیں اور مرحوم نسیم کی کوئی اولاد نہیں ہے مرحوم نے ترکہ میں کچھ رقم اور مکاں وغیرہ چھوڑا ہے ، ورثہ میں ایک بھائی دو بھتیجے اور اہلیہ ہیں جوکہ الگ ہی رہتی ہیں، تقسیم ترکہ کے بارے میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 883-906/N=9/1437 بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں مرحوم محمد نسیم صاحب کا ترکہ بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث ۴/ حصوں میں تقسیم ہوگا، جن میں سے مرحوم کی باحیات اہلیہ کو ایک حصہ اور مرحوم کے باحیات بھائی کو تین حصے ملیں گے، اور صورت مسئولہ میں مرحوم کے بھتیجوں کو کچھ نہ ملے گا؛ کیوں کہ بھائی کی موجودگی میں بھتیجوں کا میراث میں کوئی حصہ نہیں ہوتا، تخریجِ مسئلہ حسبِ ذیل ہوگا: زوجہ = ۱ أخ = ۳


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند