• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 62277

    عنوان: زید کی والدہ اور اس کی نانی کا انتقال ہوگیا ہے تو اس پچیس گرام سونے کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    سوال: زید اپنی والدہ کا ایک لڑکا ہے ، زید کے ابا نے اس کی ماں کو چھوڑدیا تھا(طلاق نہیں دی )، زید کا بچپن اور اس کی والدہ کی زندگی زید کی نانی کے پاس گذری ، زید کی تعلیم، اس کی ضروریات اور اس کی شادی اس کی نانی کی، زید کی والدہ کی شادی میں پچیس گرام سونا دیا گیا تھا ۔ سوال یہ ہے کہ ، اب زید کی والدہ اور اس کی نانی کا انتقال ہوگیا ہے تو اس پچیس گرام سونے کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 62277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 53-97/Sn=2/1437-U اگر زید کی نانی اور نانا دونوں کا انتقال زید کی والدہ سے پہلے ہی ہوگیا تھا، اور والدہ کا انتقال بعد میں ہوا تو صورتِ مسئولہ میں پچیس گرام سونا اسی طرح زید کی والدہ نے سونے کے علاوہ بھی جو کچھ ترکہ چھوڑا ہو سب کے بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث چار حصے کیے جائیں گے ج میں سے ایک حصہ زید کے والد کو اور بقیہ تین حصے زید کو ملیں گے۔ زوج = ۱ ابن = ۳ اگر زید کی والدہ کے انتقال کے وقت زید کے والد باحیات تھے جیسا کہ ظاہر یہی ہے تو جواب صحیح ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند