• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 61895

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد اور والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ، ہم دو بھائی اور سات بہنیں ہیں ، مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ ہم دو بھائی کو کتناحصہ ملے گا؟اور سات بہنوں کو کتنا حصہ ملے گا؟مثال کے طورپر 100000/- ایک لاکھ ہیں اس میں کس کو کتنا کتنا ملنا چاہئے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد اور والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ، ہم دو بھائی اور سات بہنیں ہیں ، مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ ہم دو بھائی کو کتناحصہ ملے گا؟اور سات بہنوں کو کتنا حصہ ملے گا؟مثال کے طورپر 100000/- ایک لاکھ ہیں اس میں کس کو کتنا کتنا ملنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 61895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1272-1268/H=12/1436-U آپ کے والدین مرحومین نے جو کچھ نقد رقم ودیگر اشیاء مملوکہ چھوڑی ہیں ان سب کا حکم یہ ہے کہ بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث وصحت تفصیل ورثہ گیارہ حصوں پر تقسیم کرکے دو دو حصے آپ دونوں بھائیوں کو ملیں گے اور ایک ایک حصہ ساتوں بہنوں میں سے ہر بہن کو ملے گا۔ بیٹا = ۲ بیٹا = ۲ بیٹی = ۱ بیٹی = ۱ بیٹی = ۱ بیٹی = ۱ بیٹی = ۱ بیٹی = ۱ بیٹی = ۱ ---------------------------------------------- کل میرزان = ۱۱


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند