• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 61746

    عنوان: میرے نانا کا انتقال ہوگیا، اس سے پہلے میری نانی کا بھی انتقال ہوگیا تھا، میرے نانا کی چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ شریعت کے مطابق وراثت کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔

    سوال: میرے نانا کا انتقال ہوگیا، اس سے پہلے میری نانی کا بھی انتقال ہوگیا تھا، میرے نانا کی چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ شریعت کے مطابق وراثت کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 61746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 745-745/Sd=01/1437-U بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث وعدمِ موانع ارث آپ کے ”نانا“ کا کل ترکہ دس حصوں میں تقسیم ہوگا، جس میں سے دو دو حصے تینوں بیٹوں میں سے ہرایک کو اور ایک ایک حصہ چاروں بیٹیوں میں سے ہرایک کو ملے گا۔ تقسیم کا نقشہ یہ ہے: بیٹا = ۲ بیٹا = ۲ بیٹا = ۲ بیٹی - ۱ بیٹی - ۱ بیٹی - ۱ بیٹی - ۱


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند