• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 60709

    عنوان: میت کے بعد کا حصّہ و ترکہ

    سوال: عبدلواہاب کی حیات میں ان کے تین بیٹے اخلاق احمد اور انوار احمد اور آشفاق احمد ہیں۔ تینو بیٹے سرکاری ملازم ہیں۔ عبدلواہاب کے انتقال کے بعد ان کی پروپرٹی اور جمع رقم کے ساتھ جو تینوں بیٹے نے ملازمت کر کے اور دیگر ذرائع سے جو رقم روپیہ جمع کیا ہے کیا وہ بھی عبدلواہاب کی پروپرٹی مین ملاکر حصّہ ترکہ کیا جائے گا یا نہیں؟ برائے کرم اس پر روشنی ڈالیے

    جواب نمبر: 60709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 52-52/M=2/1437-U عبدالوہاب کے مذکورہ تینوں بیٹوں (اخلاق احمد، انوار احمد اور اشفاق احمد) نے ملازمت کرکے اور دیگر ذرائع سے جو روپیہ کماکر جمع کیا اگر اُن بیٹوں نے کماکماکر اپنی ملکیت میں باقی رکھا تب تو بیٹوں کی کمائی والد مرحوم (عبدالوہاب صاحب) کے ترکہ میں شامل نہیں ہوگی اور اگر بیٹوں نے کماکماکر روپیہ والد صاحب کو دے کر مالک بنادیا تھا تو ایسی صورت میں وہ سب کمائی والد صاحب کے ترکہ میں شامل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند