• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 60265

    عنوان: میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے اور میرے چاچا کے درمیان میراث تقسیم نہیں ہوئی پائی تھی کہ اس بیچ میرے دادا کا بھی انتقال ہوگیا۔ اب کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اسلامی نقطہ نظر سے کہ عظمت اپنے بھائی بہنوں سمیت اس وراثت سے محروم ہوں گے یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے اور میرے چاچا کے درمیان میراث تقسیم نہیں ہوئی پائی تھی کہ اس بیچ میرے دادا کا بھی انتقال ہوگیا۔ اب کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اسلامی نقطہ نظر سے کہ عظمت اپنے بھائی بہنوں سمیت اس وراثت سے محروم ہوں گے یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 60265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1152-1170/L=10/1436-U اگر آپ کے چچا حیات ہیں اور آپ کے والد کی وفات آپ کے دادا کی حیات ہی میں ہوگئی تھی تو آپ جملہ بھائی بہنوں کے ساتھ اپنے دادا مرحوم کے ترکہ سے محروم ہوں گے کیونکہ لڑکے کی موجودگی میں پوتا پوتی محروم ہوجاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند