• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 4077

    عنوان:

    اگر بھائی والد کی جائداد ، روپئے، بزنس میں سے اپنی بہن کو ترکہ نہ دے تو کیا وہ مال اس کے لیے حلا ل ہوں گے؟

    سوال:

    اگر بھائی والد کی جائداد ، روپئے، بزنس میں سے اپنی بہن کو ترکہ نہ دے تو کیا وہ مال اس کے لیے حلا ل ہوں گے؟

    جواب نمبر: 4077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 215=215/ م

    اپنی بہن کو ترکہ نہ دینا ظلم و غضب ہے جو ناجائز ہے، بھائی کے لیے اس کا لینا حلال نہیں، ہاں اگر بہن کو اس کا شرعی حصہ دے کر قابض و مالک بنادیا، پھر بہن نے اپنی خوشی سے بھائی کو ہبہ وغیرہ کردیا تو اب وہ مال بھائی کے لیے حلال ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند