• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 2176

    عنوان:

    ایک عورت کا انتقا ل ہوجاتاہے، وہ غیر شادی شدہ تھی، اس کے والدین زند ہ نہیں ہیں۔ اس کی ایک بہن ہے اور بہن کے بچے اور بھائی کے بچے ہیں ۔ بھا ئی کا نتقال ہوئے ایک سال ہوگیا ہے، مرحوم کی وراثت کا حقدار کون ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 2176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 543/ ل= 543/ ل

    صورتِ مسئولہ میں اگر اس عورت کا کوئی چچا یا دادا، دادی میں سے کوئی موجود نہیں ہے تواس کا ترکہ اس کی بہن اوراس کے بھتیجوں کو ملے گا لیکن جب تک بھتیجوں کی تعداد لکھ کر نہ بھیجی جائے ان کے درمیان حسب حصص شرعیہ وراثت کی تقسیم نہیں کی جاسکتی، اس لیے بھتیجوں کی تعداد لکھ کر دوبارہ استفتاء ارسال کیا جائے، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔

    نیز، اس بات کی صراحت کریں کہ مرحومہ عورت کے بھائی کا انتقال مرحومہ کے سامنے ہوچکا تھا یا بعد میں ہوا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند