• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 19160

    عنوان:

    شریعت کے حوالہ سے مجھے جانناہے کہ زمین میں بیٹی کا حق بیٹوں کے برابر ہوسکتا ہے یا نہیں؟ کیا بیٹوں کے مقابلے آدھا اور پیچھے کا کمتر حصہ لینے کا حکم ہے شریعت میں ؟

    سوال:

    شریعت کے حوالہ سے مجھے جانناہے کہ زمین میں بیٹی کا حق بیٹوں کے برابر ہوسکتا ہے یا نہیں؟ کیا بیٹوں کے مقابلے آدھا اور پیچھے کا کمتر حصہ لینے کا حکم ہے شریعت میں ؟

    جواب نمبر: 19160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 194=194-2/1431

    والدین کی زمین میں بیٹی کا حق بیٹوں کے برابر نہیں ہوسکتا بلکہ جس طرح دیگراموالِ موروثہ میں للذکر مثل حظ الانثیین کا قاعدہ جاری ہوتا ہے اسی طرح اگر زمین میراث میں حاصل ہوئی ہے تو اس میں بھی یہی قاعدہ جاری ہوگا۔

    (۲) شریعت میں بیٹیوں کو بیٹوں کے مقابلہ میں ترکہ میں آدھا حصہ لینے کا حکم ہے، لیکن پیچھے کا کمتر حصہ لینے کا حکم نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند