• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 18510

    عنوان:

    میرے والدین ایک وصیت کرکے انتقال کرگئے۔ ایک مکان جس کو میرے والدیننے تعمیر کیا تھا،جس میں میں 1982سے رہائش پذیر ہوں۔ ہم کل چارفرد ہیں دو بھائی اور دو بہن۔ دونوں بہنیں مجھ سے بڑی ہیں، میں تیسرے نمبر پر ہوں اورمجھ سے چھوٹا ایک بھائی ہے۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ مکان کو شریعت کی روشنی میں کیسے تقسیم کریں گے جو کہ دو سواسکوائر یارڈ میں تعمیر کیا گیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 124=124-2/1431

    صورت مسئولہ میں، والدین مرحومین کا متروکہ مکان وغیرہ کل چھ سہام میں منقسم ہوا جن میں سے ایک ایک حصہ دونوں بہنوں میں سے ہرایک کو اور دو، دو آپ دونوں بھائیوں میں سے ہرایک کو ملیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند