• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 18105

    عنوان:

    ایک شخص کی وراثت میں بیوی، بیٹا اور بیٹی کا کتنا حصہ ہوتا ہے؟

    سوال:

    ایک شخص کی وراثت میں بیوی، بیٹا اور بیٹی کا کتنا حصہ ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 18105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1824=1824-12/1430

     

    کل ترکہ کا آٹھواں حصہ بیوی کواور مابقیہ سے بیٹا کو دوہرا اور بیٹی کو اکہرا حصہ ہوتا ہے، اور مسئلے کی شرعی تقسیم اس طرح ہوگی کہ کل ترکہ 24 سہام (حصوں) میں منقسم ہوگا، 3 سہام بیوی کو اور 14 سہام بیٹے کو اور 7 سہام بیٹی کو ملیں گے۔

    نوٹ: اگر میت کے والدین میں سے دونوں یا کوئی ایک میت کے انتقال کے وقت حیات رہے ہوں تو ایسی صورت میں حکم بدل جائے گا اور مذکورہ تخریج کالعدم ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند