• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 1774

    عنوان:

    والد کے انتقال کے وقت دونوں بھائیوں کے پاس کچھ نہیں تھا‏، اب ایک بھائی کے پاس پیسے ہیں، کیا اس میں دوسرا بھائی حق دار ہوگا؟ 

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ دو بھائی ہیں، ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ جب ان کے والد حیات تھے تو ان دونوں بھائیوں کے پاس روپئے نہیں تھے۔ اس وقت ایک بھائی کے پاس روپئے ہیں اور دوسرے کے پاس نہیں ہیں، کیا تو اس بھائی کو اپنے دوسرے بھائی کے روپئے میں کچھ حق ہوگا؟

    جواب نمبر: 1774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 490/490=ل

     

    اگر اس بھائی کے پاس اپنی کمائی کا روپیہ ہے تو پھر دوسرے بھائی کا اس میں کوئی حق نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند