معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 176719
جواب نمبر: 176719
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 541-439/D=06/1441
زید کے انتقال کے بعد ترکہ میں سے حقوق متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کی جائے پھر مابقی ترکہ ایک سو چوالیس (144) حصوں میں منقسم ہوکر اٹھارہ (18) حصے بیوی کو، اَڑتالیس اَڑتالیس (48-48) حصے دونوں بیٹیوں کو، پانچ پانچ (5-5) حصے ہر بہن کو ملیں گے۔ زید کا جو بھائی زید کی زندگی میں فوت ہوگیا اس کے بیٹے اور بیوی کو زید کے ترکہ میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
التخریج
کل حصے = 144
-------------------------
بیوی = 18
بیٹی = 48
بیٹی = 48
بہن = 5
بہن = 5
بہن = 5
بہن = 5
بہن = 5
بہن = 5
-----------------
بھائی مرحوم کا لڑکا = محروم
بیوی = محروم
--------------------------------
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند