• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 175163

    عنوان: قیمت لے كر وراثت سے دست بردار ہونا؟

    سوال: کیا کوئی شخص میراث کے ترکہ میں سے اپنا حق ایک قیمت لے کر ختم کردینے کے بعد (تخارج من بین الورثہ کے بعد )پھر سے اپناحق میراث مانگ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 175163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:287-214/sd=4/1441

    باہمی رضامندی سے ترکہ کی تقسیم کے بعد تقسیم لازم ہوجاتی ہے، اس لیے صورت مسئولہ میں اگر ورثاء کی باہمی رضامندی سے ایک وارث نے ترکہ میں سے اپنے حق کے بدلے تخارج کے طریقے پر قیمت لے لی تھی اور اپنے حق سے دست بردار ہوگیا تھا، تو اب اسے میراث کے مطالبے کا حق نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند