• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 174452

    عنوان: ماں كے مملوكہ گھر میں بیٹیوں كا حصہ

    سوال: میری ماں کو میرے والد نے مہر میں اپنی زمین دی ہے اور اس گھر میں سبھی رہتے ہیں ، ہم دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں، میری ماں نے دوسری شادی کی ہے اور ہم دو بہنیں پہلے والد صاحب سے ہیں تو کیا ماں کو جو زمین دی گئی ہے اس میں ہم دو بہنوں کا حصہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 174452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 231-190/M=03/1441

    جب تک ماں حیات ہے تنہا وہی اس کی مالک ہے اس میں کسی کا حصہ نہیں، اگر تاحیات ماں نے اسے تقسیم نہیں کی تو ماں کے انتقال کے بعد تمام موجود شرعی ورثہ کی تفصیل لکھ کر تخریج معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند