• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172793

    عنوان: كسی شخص نے كچھ زمینیں چچا زاد بہنوں كے نام پر خریدی ہیں‏، كیا وہ زمینیں چچا كا تركہ بن سكتی ہے؟

    سوال: جناب بدرالدین نے اپنے چچا جناب فصیح اللہ کی حیات میں ہی ان کی دو بیٹیوں ریحانہ اور نورانہ کے لیے انھی کے نام پر کچھ زمینیں خریدیں ۔ اب جبکہ جناب بدرالدین اور جناب فصیح اللہ دونوں اللہ کو پیارے ہوگئے تو کیا وہ زمینیں کسی شکل میں دونوں بیٹیوں کے حق میں جناب فصیح اللہ کا ترکہ یا وراثت مانی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 172793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1321-1125/B=01/1441

    اگر بدرالدین نے اپنی چچازاد دونوں بہنوں یعنی ریحانہ اور نورانہ کے نام زمین خرید کر ان کے قبضہ اور ملکیت میں دیدیا تھا اور خود بدرالدین صاحب اس زمین سے دستبردار ہوگئے تھے تو دونوں بہنیں ریحانہ اور نورانہ اس زمین کی مالک ہوگئیں۔ وہ فصیح اللہ کے ترکہ میں شامل نہ ہوں گی۔ جب ریحانہ یا نورانہ کا انتقال ہوگا تو اس وقت ان کے جتنے جائز ورثہ ہوں گے وہ اپنے اپنے حصوں کے مطابق حق دار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند