معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 172482
جواب نمبر: 172482
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1135-1006/M=12/1440
ورثہ میں والدہ سے مراد اگر میت کی والدہ ہے تو صورت مسئولہ میں مذکورہ مکان کی مالیت شرعاً 54 سہام پر منقسم ہوگی جن میں سے چھٹا حصہ یعنی 9 حصے والدہ کو اور 10-10 حصے چاروں لڑکوں میں سے ہر ایک کو اور 5 حصے لڑکی کو ملیں گے، مسئلے کی تخریج شرعی کا نقشہ :
کل حصے = 54
-------------------------
ام = 9
ابن = 10
ابن = 10
ابن = 10
ابن = 10
بنت = 5
--------------------------------
اگر والدہ سے مراد میت کی زوجہ ہے تو سوال وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ بھیجیں اور مذکورہ تخریج کو کالعدم سمجھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند