• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 17009

    عنوان:

    زید کے وراثین مندرجہ ذیل ہیں۔ ایک بیوی، چار بیٹیاں، ایک ماں، پانچ بھائی۔ ازروئے شریعت حصہ مقرر فرمادیں۔کرم ہوگا۔

    سوال:

    زید کے وراثین مندرجہ ذیل ہیں۔ ایک بیوی، چار بیٹیاں، ایک ماں، پانچ بھائی۔ ازروئے شریعت حصہ مقرر فرمادیں۔کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 17009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2045=1626-11/1430

    زید مرحوم کا کل ترکہ حقوق متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد ایک سو بیس حصوں میں منقسم ہوکر پندرہ حصہ بیوی کو بیس حصہ ماں کو بیس بیس حصہ چاروں لڑکیوں کو اور ایک ایک حصہ پانچوں بھائیوں کو ملے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند