• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 169698

    عنوان: رضاعی اولاد وارث نہیں ہوتی ہے

    سوال: کیا رضائی اولاد وراثت میں شامل ہے ؟

    جواب نمبر: 169698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:728-601/N=8/1440

     رضاعت، اسباب وراثت میں سے نہیں ہے؛ اس لیے رضاعی اولاد سے اگر نسبی تعلق نہ ہو تو محض رضاعت کی بنیا د پر وہ وارث نہیں ہوگی۔

    ویستحق الإرث …بأحد ثلاثة: برحم ونکاح صحیح… وولاء (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الفرائض، ۱۰: ۴۹۷، ۴۹۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند