• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 169502

    عنوان: سات بہنوں اور تین بھائیوں میں وراثت كی تقسیم

    سوال: عرض گذارش یہ ہے کہ ہمارے والدین کا انتقال ہوچکاہے، ہماری والدہ کے نام پر ایک گھر ہے جس کی قیمت 12,00,000(بارہ لاکھ)روپئے ہے ، ہم سات بہن اور تین بھائی ہیں، اس کو کیسے تقیسم کریں؟ براہ کرم،رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 736-606/B=07/1440

    قرآن و حدیث کی روشنی میں والدہ مرحومہ کے مکان کی کل مالیت کو ۱۳/ سہام میں تقسیم کریں جن میں سے ۲-۲/ حصے تینوں بھائیوں کو دیدیں۔ اور ایک ایک حصہ ساتوں بہنوں کو دیدیں۔ اور سب کو دے کر انہیں مالک و مختار بنادیں۔ قرآن میں ہے لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْانْثَیَیْنِ یعنی مذکر (لڑکے) کو لڑکیوں کا دوگنا حصہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند