• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 165937

    عنوان: پانچ بھائی اور تین بہنوں كے درمیان وراثت كی تقسیم

    سوال: جاننا یہ ہے کہ ہم 5 بھائی اور 3 بہن ہیں، والدین فوت ہو گئے ہیں، اب وراثت تقسیم کیسے ہوگی؟(گھر ہے )

    جواب نمبر: 165937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:175-115/L=2/1440

    اگر آپ کے والد کی وفات کے وقت آپ کے دادا دادی یاوالدہ میں سے کوئی حیات نہیں تھا تو آپ کے والد مرحوم کا تمام ترکہ ۱۳/حصوں میں منقسم ہوکر دو،دو حصے آپ پانچوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو اور ایک ایک حصہ تینوں بہنوں میں سے ہر ایک کو ملے گا ۔

    مسئلے کی تخریج شرعی درج ذیل ہے:

    لڑکا = ۲

    لڑکا = ۲

    لڑکا = ۲

    لڑکا = ۲

    لڑکا = ۲

    لڑکی = ۱

    لڑکی = ۱

    لڑکی = ۱


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند