• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 164563

    عنوان: تین بھائی اور تین بہنوں كے درمیان وراثت کی تقسیم

    سوال: میرے تین بھائی اور تین بہنیں ہیں اور ہمارا تین مکان ہے والدین کے نام سے۔ سب میں وراثت کی تقسیم کیسے کریں؟

    جواب نمبر: 164563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1516-1319/L=1/1440

    اگر آپ کے والدین انتقال کرچکے ہیں اور والد کی وفات کے وقت آپ کے دادا دادی اسی طرح والدہ کی وفات کے وقت نانانانی میں سے کوئی حیات نہ رہا ہو تو والدین مرحومین کا تمام ترکہ بعد ادائے حقوقِ مقدمہ علی المیراث ۹/حصوں میں منقسم ہوکر دو،دو حصے تینوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو اور ایک ایک حصہ تینوں بہنوں میں سے ہر ایک کو ملے گا۔

    مسئلے کی تخریج شرعی درج ذیل ہے:

    لڑکا = ۲

    لڑکا = ۲

    لڑکا = ۲

    لڑکی = ۱

    لڑکی = ۱

    لڑکی = ۱


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند