• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 161780

    عنوان: شوہر ایك بیٹا اور دو بیٹیوں كے درمیان تقسیم

    سوال: ماں کے انتقال کے بعد ماں کے ماں باپ سے جوماں کا حصہ ملا اس کو کس طرح تقسیم کریں۔ دو بیٹیاں ایک بیٹا اور شوہر حیات ہیں۔

    جواب نمبر: 161780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1131-975/H=9/1439

    بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث وصحت تفصیل ورثہ مرحومہ کا کل مالِ متروکہ (مرحومہ کو اس کی حیات میں مرحومین ماں باپ سے ترکہ میں ملا ہوا اور اس کے علاوہ بھی دیگر تمام اشیاءِ مملوکہٴ مرحومہ ) سولہ حصوں پر تقسیم کرکے چار حصے مرحومہ کے شوہر کو اور چھ حصے مرحومہ کے بیٹے کو اور تین تین حصے مرحومہ کی دونوں بیٹیوں کو ملیں گے۔

    شوہر = ۴

    بیٹا = ۶

    بیٹی = ۳

    بیٹی = ۳


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند