• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 159105

    عنوان: غیر شادی شدہ بیٹے کا والد کی میراث میں حصہ ہوگا یا نہیں؟

    سوال: والد کے انتقال کے بعد غیرشادی شدہ بیٹے کا انتقال ہو گیا ہو تو کیا اس غیر شادی شدہ بیٹے کا والد کی میراث میں حصہ ہوگا؟ وارثوں میں حقیقی اور علاتی بھائی بہن ہیں۔

    جواب نمبر: 159105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 601-543/M=6/1439

    صورت مسئولہ میں جب کہ والد صاحب کا انتقال پہلے ہوا ہے اور بیٹے کا انتقال بعد میں ہوا ہے تو اس صورت میں مرحوم بیٹا اپنے مرحوم والد کی میراث سے حصہ پائے گا، اور غیرشادی شدہ ہونے سے استحقاق میراث میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، پھر مرحوم بیٹے کا ترکہ اس کے شرعی ورثہ میں تقسیم ہوجائے گا، آپ کو مرحومین (والد اور بیٹے) میں سے جس کے ترکہ کی شرعی تقسیم مطلوب ہو اس کے تمام ورثہ کی تفصیل لکھ کر معلوم کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند