• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 15897

    عنوان:

    ایک والد نے اپنے بیٹے کو اپنی آدھی جائداد میں سے حصہ دے دیا اس کے بعد بیٹے کا انتقال ہوگیا۔ اب سوا ل یہ ہے کہ باقی بچی آدھی جائداد میں بیٹے کی اولاد کو حصہ ملے گا یا نہیں؟

    سوال:

    ایک والد نے اپنے بیٹے کو اپنی آدھی جائداد میں سے حصہ دے دیا اس کے بعد بیٹے کا انتقال ہوگیا۔ اب سوا ل یہ ہے کہ باقی بچی آدھی جائداد میں بیٹے کی اولاد کو حصہ ملے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 15897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1538=1457/1430/ب

    بیٹے کو اپنی جائداد کا آدھا حصہ دے کر مالک وقابض بنادیا تھا تو اس کا مالک بیٹا ہوگیا،اس کے انتقال کے بعد وہ جائداد اس کی اولاد کو ملے گی، اور چھٹا حصہ باپ کو بھی ملے گا، اب جو آدھی جائداد باپ کے پاس ہے باپ کے مرنے کے بعد اگر اس کا کوئی بیٹا نہیں ہے تو یہ بقیہ جائداد بھی پوتے پوتیوں کو مل جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند