• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 1588

    عنوان:

    والدین کے انتقال کے بعدبھائی نے اپنی بہنوں کی پرورش کی،یعنی کھانا،پینا ،تعلیم اور شادی وغیرہ ۔ کیا انہیں (بہنوں کو) اپنے والدین کی جائداد میں سے ترکہ مانگنے کا حق ہے؟

    سوال:

    والدین کے انتقال کے بعدبھائی نے اپنی بہنوں کی پرورش کی،یعنی کھانا،پینا ،تعلیم اور شادی وغیرہ ۔ کیا انہیں (بہنوں کو) اپنے والدین کی جائداد میں سے ترکہ مانگنے کا حق ہے؟

    جواب نمبر: 1588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 432/ ل= 432/ ل

    والدین کی وفات کے بعد بھائی نے جو اپنی بہنوں کی پرورش کی اور شادی وغیرہ کی، یہ بھائی کی طرف سے تبرع اور احسان ہوا، اللہ تعالیٰ اس کا اس بھائی کو ان شاء اللہ بہتر اجر دے گا، جہاں تک وراثت کا مسئلہ ہے تو یہ ان کا شریعت کی طرف سے مقررہ حق ہے اس کا وہ مطالبہ کرسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند