• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 157669

    عنوان: بچوں کیلے جائیداد بنانا

    سوال: میری سسٹر انگلینڈ میں رہتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ میں بچوں کیلے جائیداد خرید کر رکھ سکتی ہوں ،جیسے کوئی پلاٹ زمین ، کیوں کہ وہاں پر جب بچہ 22 سال کا ہو جاتا ہے تو گھر الگ لینا پڑتا ہے ،اس وقت پیسے نا ہوں تو پھر بینک سے قرض لینا ہوتا ہے ، گھر خرید کر دینے کے لیے اتنے پیسے اچانک اس وقت نہیں ہوں گے ، اس لیے پیسہ جمع کررہی ہوں اور وہی زمین پاکستان والی بیچ کر انگلینڈ میں بچوں کو گھر خرید کر دوں گی تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 157669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:452-375/sn=5/1439

    اگر پاکستان میں آپ کی بہن کوئی زمین خریدلے؛ تاکہ آئندہ اسے فروخت کرکے انگلینڈ میں بچوں کے لیے گھر وغیرہ خریدسکیں،تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند