• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 157624

    عنوان: وراثت كیسے تقسیم ہوگی

    سوال: کچھ دنوں پہلے ہمارے ایک رشتہ دار کا انتقال ہوگیا ہے ، انہوں نے کچھ مال چھوڑا ہے اس مال کی تقسیم کا طریقہ کیا ہوگا؟ رشتہ داروں کی تفصیل اس طرح ہے ۔ مرحوم کی بیوی پہلے ہی فوت ہوچکی ہیں۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہیں۔ مرحوم کا ایک بھائی اور ان کی اولاد جس میں دوبیٹے اور تین بیٹیاں موجود ہیں۔ مرحوم کی ایک مرحومہ بہن کی اولاد جس میں چار بیٹے اور ایک بیٹی موجود ہیں۔

    جواب نمبر: 157624

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:343-302/M=4/1439

    صورت مسئولہ میں اگر شخص مرحوم کے ماں باپ میں سے بھی کوئی حیات نہیں تو مرحوم کا کل متروکہ مال ان کے بھائی کو مل جائے گا، بھائی بہن کی اولاد کو کچھ نہیں ملے گا۔

    اخ = 1

    ابناء الاخ = 0

    بنت الاخ = 0

    ابناء الاخت = 0

    بنت الاخت = 0


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند