معاملات - وراثت ووصیت

India

سوال # 156890

حضرت، وراثت سے متعلق ایک مسئلہ آپ کی خدمت میں پیش ہے، برائے مہربانی اس کا جواب تحریر فرمادیں۔
سوال یہ ہے کہ شبانہ کا انتقال ہو گیا ہے اس کے ورثاء میں شوہر ، دو بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ مرحومہ کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟

Published on: Dec 21, 2017

جواب # 156890

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:387-331/H=3/1439



بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث وصحتِ تفصیل ورثہ شبانہ مرحومہ کا کل مالِ متروکہ چودہ (۱۴) حصوں پر تقسیم کرکے سات حصے مرحومہ کے شوہر کو اور دو دو حصے دونوں بھائیوں کو ملیں گے اور ایک ایک حصہ تینوں بہنوں کو ملے گا



شوہر = ۷



بھائی = ۲



بھائی = ۲



بہن = ۱



بہن = ۱



بہن = ۱



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات