• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 155263

    عنوان: شوہر 2 لڑكے اور 1 لڑكی كے درمیان وراثت كی تقسیم؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں، مسئلہ ۔ایک عورت کا انتقال ہوگیاہے ، اس کے 50000پچاس ہزار روپئے ہیں، اور اس کی وراثت میں اپنے شوہر، 2 لڑکے اور 1 لڑکی ہیں، تو ان کے درمیان یہ مال کیسے تقسیم ہوگا؟ مسلک حنفی کے اعتبار سے جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 155263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:66-55/M=2/1439

    صورت مسئولہ میں اگر عورت مرحومہ کے ماں باپ میں سے کوئی بھی حیات نہیں ہے صرف مذکورہ ورثہ ہی حیات ہیں تو مرحومہ کا پورا مملوکہ ترکہ حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد 20 سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے ایک ربع یعنی 5 سہام شوہر کو اور 6,6 حصے دونوں لڑکوں میں سے ہرایک کو اور 3 سہام لڑکی کو ملیں گے۔ پچاس ہزار میں سے ساڑھے بارہ ہزار شوہر کو اور پندرہ پندرہ ہزار دونوں لڑکوں میں سے ہرایک کو اور ساڑھے سات ہزار لڑکی کو ملیں گے۔

    زوج = 12500

    ابن = 15000

    ابن = 15000

    بنت = 7500


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند